اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Grenade Recovered In Kathua کٹھوعہ میں زندہ دستی بم برآمد

ضلع کٹھوعہ میں ایک زودار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکار مستعدی کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ اس دوران ایک زندہ دستی بم برآمد ہوا ہے۔ One police jawan injured in kathua blast

کٹھوعہ میں زندہ دستی بم برآمد
کٹھوعہ میں زندہ دستی بم برآمد

By

Published : Mar 30, 2023, 6:26 AM IST

Updated : Mar 30, 2023, 11:29 AM IST

کٹھوعہ میں زندہ دستی بم برآمد

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں بدھ کی رات ہونے والے ایک دھماکے کے چند گھنٹے بعد ایک زندہ دستی بم برآمد ہوا ہے، جس کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی شکتی پاٹھک نے بتایا کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی، جس کی وجہ سے کئی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حساس علاقہ ہونے کی وجہ سے اطلاع ملتے ہی سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور جموں-پٹھانکوٹ ہائی وے پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈاگ سکواڈ کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

کٹھوعہ میں زودار دھماکہ

ابتدائی معلومات کے مطابق آئی ای ڈی دھماکہ بتایا جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دھماکے کے پیچھے عسکریت پسندوں کی سازش کو خارج از امکان قرار نہیں دیا کیا سکتا۔ رات ہونے کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کو سرچ آپریشن کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دیر رات علاقے میں روشنی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ آس پاس کے علاقوں سے بھی سکیورٹی فورسز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جس قسم کا دھماکہ ہوا ہے اس سے لگتا ہے کہ یہ آئی ای ڈی دھماکہ ہو سکتا ہے۔
موقعے پر موجود ایس ایس پی شیودیپ سنگھ نے کہا کہ جس طرح کا دھماکہ ہوا ہے اس کا اشارہ آئی ای ڈی دھماکے کی طرف ہے۔ تاہم اس سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے، چونکہ یہ عسکریت پسندوں کا پرانا طریقہ رہا ہے، اس لیے عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ڈرون گرانے جیسی کسی بھی سازش کے بارے میں ایس ایس پی نے کہا کہ ہم پورے معاملے کی تمام زاویوں سے جانچ کر رہے ہیں۔ رات ہونے کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں، صبح کے وقت علاقے کو مکمل طور پر دوبارہ سرچ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:۔Rajouri Explosion راجوری میں پُر اسرار دھماکہ، مقامی شہری زخمی

علاقے میں کسی عسکریت پسند یا مشتبہ شخص کی موجودگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی امکان کو رد نہیں کر رہے ہیں۔ صبح ہی صورتحال واضح ہوگی۔ ہائی وے پر پولیس مستعد ہے، سکیورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 30, 2023, 11:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details