لکشدیپ بچاؤ تنظیموں کی جانب سے آج پرفل پٹیل کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ پچھلے چند دنوں سے لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر پرفل پٹیل کے خلاف ان کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے قوانین کے خلاف عوام میں غصہ ہے۔
لکشدیپ میں پرفل پٹیل کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا - praful patel
لکشدیپ کے منی کوئے آئی لینڈ کے تین بی جے پی رہنماؤں نے لکشدیپ بی جے پی صدر عبدالقادر حاجی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لکشدیپ کے موجودہ حالات میں بی جے پی میں موجود رہنا ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔
لکشادیپ میں پرفل پٹیل کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا
لکشدیپ کے عوام نئے قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جن میں انسداد مخالف سماجی سرگرمیاں ( غنڈا ایکٹ) لکشدیپ مویشی تحفظ ریگولیشن ایکٹ اور لکشدیپ پنچایت ریگولیشن اور دیگر شامل ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ یہ قوانین جزیرہ کے مفادات کے خلاف ہیں۔
پرفل پٹیل جو سن 2020 میں لکشدیپ کے ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے گئے تھے انہیں نئے قوانین متعارف کروانے کے بعد سے حزب اختلاف کی شدید تنقیدوں کا سامنا ہے اس کے علاوہ لکشدیپ اور کیرالہ کے عوام بھی مشتعل ہیں۔