اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Crashed Nepal Plane Black Box نیپال کے تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس برآمد - نیپال فضائی حادثے پر مودی کا ٹویٹ

بلیک باکس ایک فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر ہے جو ایک خصوصی الگورتھم کے ذریعے پرواز کی تمام معلومات کو ریکارڈ کرتا ہے۔ جس سے اب حادثے کی وجوہات کا انکشاف ہوسکتا ہے۔ یتی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں عملے کے ارکان سمیت 72 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Black box of crashed Nepal plane recovered
نیپال کے تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس برآمد

By

Published : Jan 16, 2023, 4:08 PM IST

کھٹمنڈو: نیپال ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق ایک دن قبل گر کر تباہ ہونے والے یتی ایئر لائنز کے طیارے کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس طیارے میں 72 افراد سوار تھے۔ کھٹمنڈو ہوائی اڈے کے اہلکار شیر بہادر ٹھاکر نے اے این آئی کو بتایا کہ حادثے کا شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ بلیک باکس ایک فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر ہے جو ایک خصوصی الگورتھم کے ذریعے پرواز کی تمام معلومات کو ریکارڈ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں یتی ایئرلائنس کا طیارہ گزشتہ روز لینڈنگ سے چند منٹ قبل پوکھرا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ جائے حادثہ سے اب تک کل 68 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ چار ابھی بھی لاپتہ ہے۔ وہیں ایئر لائن کے ترجمان پیمبا شیرپا کے مطابق حادثے میں کوئی نہیں بچ سکا ہے۔ عملے کے ارکان سمیت 72 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیپال کی فوج نے بھی کہا ہے کہ انہوں نے اتوار کو پیش آنے والے طیارے حادثے کی جگہ سے کسی کو زندہ نہیں بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Plane Crashes in Nepal نیپال میں دس مہلک طیارہ حادثوں پر ایک نظر

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بورڈ پر مسافروں کی ایک فہرست جاری کی، جس میں نیپال کے 53 شہری اور 15 غیر ملکی شامل ہیں، جن میں پانچ ہندوستانی، چار روسی، دو کوریائی اور ارجنٹینا، آسٹریلیا، فرانس اور آئرلینڈ کے ایک ایک شہری شامل ہیں۔ نیپال کی حکومت نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ایک خصوصی کمیشن کو کام سونپا ہے جس کی رپورٹ 45 دنوں میں متوقع ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال طیارہ حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ نیپال میں ہونے والے المناک فضائی حادثے کی خبر سے دکھ ہوا، جس میں بھارتیوں سمیت قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، غم کی اس گھڑی میں، میرے خیالات اور دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ نیپال کے پوکھرا میں ہوائی حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ ہمارے خیالات متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details