مین پوری: ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی مین پوری پارلیمانی سیٹ پر پانچ دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدوار رگھوراج سنگھ شاکیہ نے بدھ کو دو سیٹ میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت ان کے ساتھ بی جے پی ضلع صدر پردیپ چوہان اور بھو گاؤں ایم ایل اے پنڈٹ رام نریش اگنہوتری موجود تھے۔ نامزدگی کے بعد شاکیہ نے کہا کہ'میں عوام کا خدمت گار، کسان کا بیٹا ہوں،الیکشن جیتنے کے بعد بھی آپ سبھی کے درمیان میں ہی رہونگا۔BJP's Raghuraj files nomination for Mainpuri bypoll
شاکیہ ایک بجے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے تھے لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے 11بجے کلکٹریٹ پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔ مین پور ی لوک سبھا سیٹ پر ضمنی الیکشن کے لئے سماج وادی پارٹی سے ڈمپل یادو امیدوار ہیں۔ اس سیٹ پر ایس پی او ربی جے پی میں ٹکر مانی جارہی ہے۔ بی جے پی نے شاکیہ ووٹروں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے شاکیہ امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔ ذات پات کی صف بندی کو دیکھا جائے تو شاکیہ اس سیٹ پر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ڈمپل یادو نے پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا تھا۔ جس کے بعد ایس پی انتخابی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔ ایس پی نے اسٹار انتخابی مہم سازوں کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔ وہیں آج بی جے پی امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ رگھوراج شاکیہ اٹاوہ کے رہنے والے ہیں لیکن مانا جارہا ہے کہ شاکیہ ووٹوں کی وجہ سے بی جے پی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔