کننور: کیرالہ کے ضلع کننور کے ککیان گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایک کارکن کے گھر میں دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں بی جے پی کارکن سنتوش اور اس کی بیوی لسیتھا زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ گھر کے پیچھے کچن ایریا میں ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی کارکن کے گھر میں دھماکہ خیز ڈیوائس تیار کی جارہی تھی۔ اسی دوران یہ دھماکہ پیش آیا۔ بم اسکواڈ اور فرانزک ماہرین نے آج دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکے کی آواز تین کلومیٹر تک سنائی دی تھی۔ اس دھماکہ میں سنتوش کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ دھماکے اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ دھماکے کے وقت سنتوش کی ماں اور بچے گھر کے دوسرے کمرے میں موجود تھے اس لیے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی یہاں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آچکا ہے۔
Bomb Explosion In Kannur کیرالہ میں بی جے پی کارکن کے گھر میں دھماکہ، دو زخمی
کننور کے ککیان گڑھ میں ایک بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن کے گھر میں دھماکہ ہوا جس میں بی جے پی کارکن اور اس کی بیوی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی خبر سامنے آرہی ہے کہ بی جے پی کارکن کے گھر میں دھماکہ خیز ڈیوائس تیار کی جارہی تھی تبھی یہ دھماکہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Calicut Bomb Blast: کیرلا میں بم بناتے ہوئے دھماکہ، بی جے پی کا کارکن زخمی
پولیس نے سنتوش کے گھر کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کر دیے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع موصول ہوتے ہی علاقے میں کمیونسٹ پارٹی آف مارکسسٹ (سی پی ایم) اور بی جے پی کے کارکنان جمع ہوگئے جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔اس کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں پولیس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سنی جوزف ایم ایل اے اور ڈی سی سی کے صدر مارٹن جارج نے دھماکے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ واقعہ کل رات (12.03.23) کو پیش آیا۔ جس گھر میں دھماکہ ہوا اس کی فوٹیج رات گئے جاری کر دی گئی ہے۔