گجرات میں بی جے پی نے اپنی مقبولیت برقرار رکھتے ہوئے آٹھ سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں تمام پر جیت درج کرلی ہے۔ ریاست میں میں ان انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی نہایت خراب رہی ہے۔ اس کا کوئی امیدوار جیت حاصل نہیں کرسکا۔ ریاست میں کانگریس کے اراکین اسمبلی کے استعفی کی وجہ سے یہ ضمنی انتخابات کرائے گئے۔
ضلع کچھ کی ابڑاسا سیٹ پر بی جے پی کے پردیومن سنگھ جڈیجہ نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے شانتی لال شنگھانی کو 36778 ووٹوں سے شکست دی۔
گجرات کی آٹھ اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ تین نومبر کو ہوئے ضمنی انتخابات کی منگل کو رائے شماری ہوئی جس میں بی جے پی نے سبھی آٹھ سیٹوں پر جیت درج کرلی۔
یہ سبھی سیٹیں پہلے اہم حریف پارٹی کانگریس کے قبضے میں تھی۔
ریاستی چیف الیکشن کمشنر کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کچھ کی ابڑاسا سیٹ پر بی جے پی کے پردیومن سنگھ جڈیجہ نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے شانتی لال شنگھانی کو 36778 ووٹوں سے شکست دی۔
ضلع موربی کی موربی سیٹ پر بی جے پی کے برجیش میرجا نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے جینتی لال پٹیول کو 4649 ووٹوں سے ہرایا۔ بڑودہ ضلع کی کرژن اسمبلی سیٹ پر اکشے پٹیل نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے کیریٹ سنگھ جڈیجا کو 16425 ووٹوں سے شکست دی۔
ڈانگ ضلع کی ڈانگ (محفوظ ۔ درج فہرست قبائل ) سیٹ پر بی جے پی کے وجے پٹیل نے کانگریس کے سوریہ گاوت کو 60095 ووٹوں سے ہرایا۔
ضلع امریلی کی دھاری اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے جے وی کاکڑیا نے اپنے قریب کانگریس کے سریش کوٹڑیا کو17209 ووٹوں سے ہرایا۔ ولساڑ ضلع کی کپراڑا سیٹ پر بی جے پی کے جیتو چودھری نے کانگریس کے بابوبھائی پٹیل کو 47066 ووٹوں سے ہرایا۔
سریندر نگر ضلع کی لمبڑی سیٹ پر بی جے پی کے کیرٹ رانا نے اپنے قریبی کانگریس کے چیتن کھچار کو 32050 ووٹوں سے ہرایا۔ بوٹاد ضلع کی گڈھڑا (محفوظ ۔درج فہرست قبائل) سیٹ پر بی جے پی کے آتمارام پرمار (سابق وزیر) نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے موہن سولنکی کو 23295 ووٹوں سے ہرایا۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی