اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

BJP On JK Assembly Elections جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوگی، سنیل شرما - سنیل شرما کی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سنیل شرما نے بتایا کہ اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی پورے کشمیر میں ووٹ بینک کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے اور جموں و کشمیر میں ہونے والےاسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی پوری طرح تیار ہے۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوگی، بی جے پی
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوگی، بی جے پی

By

Published : Mar 30, 2023, 5:14 PM IST

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت ہوگی، بی جے پی

ترال:جموں و کشمیر کے ترال میں پارٹی میٹنگ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے سینیئر لیڈر و سابق وزیر سنیل شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہونے والےاسمبلی انتخابات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے پوری طرح کمر کس لی ہے اور ان انتخابات میں بی جے پی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سنیل شرما نے بتایا کہ اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی پورے کشمیر میں ووٹ بینک کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے اور رائے عامہ کو منظم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے جبکہ بوتھ لیول پر ووٹرز کا اندراج اور دیگر معاملات بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

وہیں جنوبی کشمیر کے شوپیان میں جاوید قادری کے پارٹی چھوڑنے کے سوال پر بی جے پی رہنما سنیل شرما نے بتایا کہ یہ پارٹی کسی فرد کی پارٹی نہیں ہے بلکہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور کسی ایک کے چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔ سنیل شرما نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے جن دس سیٹوں پر فوکس کیا ہے ان میں ترال سرفہرست ہے اور اس کے لیے جس طرح آج ورکرز نے جوش و جزبہ دکھایا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ترال سے اگلا ممبر اسمبلی بی جے پی کا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Panchayat Conference on JK Assembly Election 'انتخابات کے بجائے پی آر آئی ممبران کو با اختیار بنایا جائے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details