لوک سبھا میں مہوا موئترا نے مرکزی حکومت کو سخت تنقید نشانہ بنایا Mahua Moitra in Lok Sabha۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ BJP Wants to Alter History
بتادیں کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے بعد ٹی ایم سی سے رکن پارلیمان مہوا موئترا نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت "تاریخ کو بدلنا" چاہتی ہے کیونکہ حکومت بھارت کے سیکولرازم کی تاریخ کو دیکھ کر ڈری ہوئی ہے۔' BJP Wants to Alter History
اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ بھارت اب بھی صحافیوں کے لیے عالمی سطح پر خطرناک ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ حکومت مستقبل کے بھارت سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت تاریخ بدلنا چاہتی ہے۔ وہ حال پر بھی یقین نہیں رکھتے۔ صدر جمہوریہ اپنے خطاب کے آغاز میں مجاہد آزادی کے بارے میں بات کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کے حقوق محفوظ کیے، لیکن یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں۔'
ٹی ایم سی ایم پی رکن پارلیمان نے کہاکہ' حکومت لوگوں کی زندگیوں اور دماغوں کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ "آپ مستقبل کے بھارت سے ڈرتے ہیں، آپ صرف ووٹ سے مطمئن نہیں ہیں، آپ ہمارے دماغ کے اندر، ہمارے گھروں کے اندر، ہمیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں کہ کیا کھانا ہے؟ کیا پہننا ہے، کس سے پیار کرنا ہے۔ لیکن اکیلے آپ کا خوف مستقبل کو روک نہیں سکتا۔'