نئی دہلی:کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی پارلیمنٹ کے باہر دی گئی تقریر کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین نے منگل کو راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس ارکان نے بھی اس کی شدید مخالفت کی۔ ضروری کاغذات میز پر رکھے جانے کے بعد بی جے پی ممبران ایک ساتھ کھڑے ہو گئے اور شور مچانا شروع کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس ارکان نے بھی اس کی شدید مخالفت شروع کردی۔ ارکان کے پرسکون ہونے کے بعد قائد ایوان پیوش گوئل نے کہا کہ مسٹر کھڑگے نے کل راجستھان کے الور میں ایک تقریر میں انتہائی ناشائستہ زبان کا استعمال کیا اور بے بنیاد باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر نے ایوان اور اہل وطن کی توہین کی ہے اس لئے انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ BJP Uproar in Rajya Sabha over Kharge Statement
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی وجہ سے جموں و کشمیر کی صورتحال آج ایسی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کی حکومت کے دوران ہی چین نے 38000 کلومیٹر ہندوستانی علاقہ ہتھیا لیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر مسٹر کھڑگے نے کہا کہ پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کل انہوں نے الور میں جو تقریر کی تھی وہ ایوان کے باہر تھی۔ ان کی تقریر ایوان کے اندر نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران جن لوگوں نے انگریزوں سے معافی مانگی تھی، وہ آزادی کی جنگ لڑنے والوں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔