بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سرینگر کے گھنٹہ گھر لال چوک سے کرگل کے لئے پہلی بار ترنگا ریلی نکالی گئی۔ اس ترنگا ریلی میں 300 موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چگھ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی 26 جولائی کو وجے دیوس کے موقع پر کرگل وار میموریل پر اختتام پذیر ہوگا۔ BJP targets Abdullahs and Muftis
ملک کے مختلف مقامات سے آئے بی جے پی کے یوا مورچہ کے کارکنان اس ریلی میں شامل ہوئے۔ وہیں گاندربل پہنچنے پر بی جے بی کارکنان نے ریلی کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ریلی میں شامل بی جے پی کارکنان نے عبداللہ اور مفتی خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں جموں و کشمیر میں حکومت کرنے والے مفتی اور عبداللہ خاندان نے لوٹ مچائی تھی، لیکن وزیر اعظم نے اسے سیاحت کا دارالحکومت بنایا ہے۔ BJP targets Abdullahs and Muftis
عبداللہ اور مفتی خاندان کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جڑواں خاندان گزشتہ 70 سالوں میں لوگوں کی خدمت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا تھا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد، کوئی بھی جموں و کشمیر میں ترنگا نہیں لہرائے گا، وہ لال چوک کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ کس طرح ہر کوئی اپنے ہاتھوں میں ترنگا اٹھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں خاندان بلند ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اور یہ کہ آرٹیکل 370 کو ختم نہیں کیا جا سکتا، لیکن پی ایم مودی نے اسے ممکن بنایا ہے۔ BJP targets Abdullahs and Muftis