اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Shafiqur Rahman Barq Slams BJP بی جے پی ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے، شفیق الرحمن برق - شفیق الرحمن برق

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ ملک میں نفرت پھیلاتی ہے اور ہندو مسلم کی سیاست کرتی رہی ہے۔ اکھلیش یادو کو اس نفرت کو ختم کرنا چاہئے اور سماج وادی پارٹی کو بلندیوں پر لے جانا چاہئے۔

بی جے پی ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے، شفیق الرحمن برق
بی جے پی ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے، شفیق الرحمن برق

By

Published : Oct 11, 2022, 2:16 PM IST

سنبھل: سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمان برق نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ ہندو مسلم کے نام پر ملک بھر میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اکھلیش یادو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت کی سیاست سے بچیں، تبھی سماج وادی پارٹی کا مستقبل روشن ہوگا۔

سنبھل کے محلہ دیپا سرائے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ ملک میں نفرت پھیلاتی ہے اور ہندو مسلم کی سیاست کرتی رہی ہے۔ اکھلیش یادو کو اس نفرت کو ختم کرنا چاہئے اور سماج وادی پارٹی کو بلندیوں پر لے جانا چاہئے۔ ایس پی سرپرست ملائم سنگھ یادو کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وہ ان کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:۔ ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں: شفیق الرحمن برق

شفیق الرحمن برق نے اکھلیش یادو کو مشورہ دیا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام گوپال یادو اکھلیش یادو کے ساتھ ہیں، تاہم شیو پال یادو کو اب ایس پی کی حمایت کرنی چاہیے۔ اگر پورا قبیلہ سماج وادی پارٹی کو آگے لے جانے کے لیے ساتھ ہو جائے تو پارٹی کا مستقبل روشن ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details