ریاست بہار میں بی جے پی کے ترجمان اظفر شمسی پر بدمعاشوں نے گولی چلائی جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گئے، زخمی حالت میں انہیں صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہیں پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی کے ترجمان اظفر شمسی، جگ جیون رام کالج (جے آر ایس) میں پروفیسر بھی ہیں۔ صبح 11 بجے وہ کالج میں لیکچر دینے جارہے تھے۔ اسی دوران کالج احاطے میں پہنچتے ہی انہیں گولی مار دی گئی۔