اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایڈیشنل کلکٹرز کو لگژری کاریں، حکومت تلنگانہ ہدف تنقید - اردو نیوز تلنگانہ

بی جے پی کے ترجمان کے کرشنا ساگر راؤ نے پوچھا،وزیر اعلی کے سی آر ریاست میں اڈیشنل کلکٹرز کے لئے 32 الٹرا لگژری گاڑیاں خریدنے کے لئے 11 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے کا جواز کیسے پیش کرسکتے ہیں؟

اڈیشنل کلکٹرز کولگژری کاریں، حکومت تلنگانہ ہدف تنقید
اڈیشنل کلکٹرز کولگژری کاریں، حکومت تلنگانہ ہدف تنقید

By

Published : Jun 14, 2021, 11:31 AM IST

تلنگانہ حکومت کووڈ 19 میں جاری بحران کے درمیان ریاست میں آئی اے ایس افسران کے لئے لگژری کاروں کا بیڑا خریدنے پر حزب اختلاف کی زد میں آگئی۔ اتوار کو 32 نئی لگژری ملٹی یوٹیلیٹی گاڑیاں ریاست میں تعینات اڈیشنل کلکٹرز میں تقسیم کے لئے پرگتی بھون پہنچ گئیں۔

کم آمدنی اور ناکافی طبی انفراسٹرکچر کی وجہ سے سرکاری خزانے کی حالت خراب ہے۔ ایسے میں تقریبا 25 لاکھ روپے لاگت کی ایک کار خریدنا حیران کردینا والا عمل ہے۔ بی جے پی کے ترجمان کے کرشنا ساگر راؤ نے اس اقدام پر تنقید کی ۔ انھوں نے کہا ریاست میں "بیوروکریٹس کو راضی کرنے کے لئے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کے ذریعہ "عوامی خزانے پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اور اس کی بی جےپی سخت مخالفت کرتی ہے۔

"وزیر اعلی کے سی آر ریاست تلنگانہ میں اڈیشنل کلکٹرز کے لئے 32 الٹرا لگژری گاڑیاں خریدنے کے لئے 11 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے کا جواز کیسے پیش کرسکتے ہیں؟" بی جے پی رہنما نے پوچھا۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلی وبائی بیماری کے بیچ میں "عوام کے پیسوں کی بڑے پیمانے پر بربادی" میں ملوث ہیں ، انہوں نے عوامی صحت کی صورتحال میں ان گاڑیوں کو "بھیانک اور ناقابل تصور" قرار دیا۔

کرشنا ساگر راؤ نے مزید کہا ، "وزیر خزانہ ہریش راؤ نے حال ہی میں یہ بیان دیا تھا کہ ریاست نے کووڈ 19 لاک ڈاؤن کے ساتھ بڑے پیمانے پر محصول کھو دیا ہے اور وہ مزید قرضوں کو بڑھانے کے لئے مالی ذمہ داری اور بجٹ مینجمنٹ (ایف آر بی ایم) کی حدود میں اضافہ چاہتے ہیں۔" بی جے پی نے موجودہ معاشی صورتحال میں وزیر خزانہ کے کم سے کم مالی نظم و ضبط پر سوال اٹھائے کیونکہ ان کا محکمہ انتہائی پرتعیش گاڑیوں کے لئے کروڑوں روپے جاری کررہا ہے۔

کرشنا ساگر نے مشورہ دیا کہ لگژری کاریں خریدنے میں استعمال ہونے والی رقم بستروں کو بڑھانے یا غریبوں کو مفت علاج فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے پر فوری رول بیک کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت سے گاڑیوں کی خریداری روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) حکومت پر بیوروکریٹس کو خوش اور راضی کرنے کا الزام لگایا۔ "بی جے پی یہ جاننا چاہتی ہے ، کہ وزیر اعلی اس خوشامد کے ذریعہ بیوروکریٹس سے کیا توقع کر رہے ہیں۔؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details