اردو

urdu

By

Published : Jan 24, 2023, 8:28 PM IST

ETV Bharat / bharat

BJP slams Congress دگ وجئے کے بیان پر بی جے پی نے کانگریس کی تنقید کی

دگ وجے کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک پر دیے گئے بیان پر سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس کی تنقید کی۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے پہلی بار کہا ہے کہ وہ فوج کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن راہل گاندھی کے بیان نے اور بھی کئی سوالات کھڑے کیے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے فوج کا احترام کرنے کے بیان پر سوال اٹھایا کہ وہ یہ بات پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ کو کیوں نہیں سمجھا پا رہے ہیں، جو مسلسل دہشت گردوں کی تعریف کر تے رہے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے پہلی بار کہا ہے کہ وہ فوج کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن راہل گاندھی کے بیان نے اور بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ راہل گاندھی کو بتانا چاہئے کہ وہ دگ وجئے سنگھ کو یہ کیوں نہیں بتا سکے جنہوں نے ان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر کا سفر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک فوج کی شہادت کا ثبوت نہیں مانگتا، ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ دگ وجئے سنگھ نے ذاکر نائیک کو امن کا پیامبر بتایا تھا اور بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں مارے گئے دہشت گردوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی اور انکاؤنٹر پر سوال اٹھایا تھا۔ دہلی پولیس کی بہادری کو نیچا دکھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اپنی ایک کتاب میں ہندوتوا کو بدنام کیا ہے۔ کانگریس نے اسے اپنی ذاتی رائے قرار دیا ہے لیکن ذاتی رائے کی کوئی حد ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے مانتے ہیں کہ ہندوستانی فوج ملک کا عظیم ورثہ ہے اور ہمیں ہندوستانی فوج کی روایت، اس کی بہادری اور قربانی پر فخر ہے۔ ہمیں سیاست سے اوپر اٹھ کر فوج کا احترام کرنا چاہیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ راہل گاندھی کو عوامی طور پر یہ کہنے میں برسوں کیوں لگ گئے کہ وہ مسلح افواج کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی جی، آپ کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد بھی آپ دگ وجے سنگھ کو ہندوستانی فوج کا احترام کرنا کیوں نہیں سکھا سکے؟ وہ بھی کشمیر کے اندر، بڑی شرم کی بات ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’’کل نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش تھا، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا اتنا بڑا مجسمہ دہلی میں نصب کیا گیا ہے، کیا کوئی کانگریسی لیڈر وہاں سلام کرنے گیا؟ ان کانگریسیوں نے سردار پٹیل کے مجسمے کا دورہ بھی نہیں کیا اور نیتا جی کے مجسمے پربھی نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ جے رام رمیش کے ویڈیوز دیکھے گئے ہیں جس میں رمیش سوال پوچھنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ راہل دگ وجئے سنگھ جواب دینے کے لئے بے تاب نظر آ رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو بحال کرنے کے دعوے کے بارے میں پوچھے جانے پر پرساد نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بہت ہی حساس موضوع ہے۔ آرٹیکل 370 اب ماضی کی بات ہے۔ آرٹیکل 370 کو واپس لانے کے لیے انہیں کبھی بھی دو تہائی اکثریت نہیں ملے گی۔ گاندھی کو اب غیر منطقی اور غیر متعلقہ باتیں کرنے کے بجائے حقائق پر بات کرنی چاہیے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ کھل گیا ہے اور وہاں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ ریاست میں سیاحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے نوجوان آئی اے ایس آئی پی ایس بن رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے حوالے سے جس قسم کے بیانات دیئے جارہے ہیں وہ انتہائی غلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On Digvijaya Singh Remarks فوج پر مکمل اعتماد ہے، فوج کو ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں، راہل گاندھی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details