بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ 'کانگریس کے سینئیر لیڈر منیش تیواری نے قومی سلامتی کے معاملے پر اپنی ہی کانگریس قیادت کی سابقہ حکومت پر تنقید کی ہے'۔
BJP attack Congress: کانگریس کو کبھی قومی سلامتی کی فکر نہیں تھی - Manish Tewari embarrasses Congress
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ ( BJP spokesperson Gaurav Bhatia) نے آج کانگریس رہنما منیش تیواری(Congress leader Manish Tiwari) کی کتاب میں قومی سلامتی (National Security) کے مسئلہ پر کانگریس کی سابقہ حکومت پر تنقید کیے جانے پر کہا کہ 26/11 کے حملے کے وقت فضائیہ کے سربراہ نے اس وقت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ سے جوابی کارروائی کی اجازت مانگی تھی، جو انہیں نہیں دی گئی۔ دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کو پوری چھوٹ دی اور دشمنوں کو پاکستان میں گھس کر مارا گیا۔ یہی فرق ہے دونوں حکومتوں میں'۔
منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ 'مسٹر تیواری نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد پاکستان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اپنی ہی پارٹی کے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے اپنی تازہ کتاب میں کہا ہے کہ حکومت نے ممبئی حملے کے بعد پاکستان کے خلاف سخت کارروائی نہ کرکے اپنی کمزوری کا مظاہرہ کیا۔'
انہوں نے کہا کہ کانگریس اسے کبھی قبول نہیں کرے گی لیکن ہندوستانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے کہ کانگریس کی بے عملی نے ملک کی سلامتی کے ساتھ کس طرح کھیلا ہے۔
بھاٹیہ نے کانفرنس میں کہا، ’’26/11 کے حملے کے وقت، اس وقت کے فضائیہ کے سربراہ نے اس وقت کے وزیر اعظم مسٹر سنگھ سے جوابی کارروائی کی اجازت مانگی تھی، جو انہیں نہیں دی گئی۔ اس وقت کی حکومت کی پالیسیاں تباہ کن تھیں۔ اسے لوگوں کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔ کانگریس کو ایک خاندان کی فکر تھی، ملک کی نہیں''۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک کو پوری چھوٹ دی اور دشمنوں کو پاکستان میں گھس کر مارا گیا۔ یہی فرق ہے دونوں حکومتوں میں۔‘‘
بھاٹیہ نے کہا، ’’جب 26/11 کا حملہ ہوا تو میڈیا میں یہ آیا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ساری رات پارٹی کر رہے تھے۔ دوسری طرف جب پلوامہ حملہ ہوا اس کے فورا بعد بالاکوٹ فضائی حملہ ہوا۔ ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کی۔ پوری دنیا میں ہماری جیسی بہادر اور دلیر فوج نہیں ہے لیکن کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور مسٹر سنگھ کی حکومت نے انہیں کھلا ہاتھ نہیں دیا۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ مسٹر تیواری نے اپنی تازہ کتاب ’’ٹین فلیش پوائنٹس، ٹوئنٹی ایئرس‘‘میں اپنی ہی پارٹی کی سابقہ حکومت پر تنقید کی ہے اور لکھا ہے کہ ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت کو پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے لکھا کہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب کارروائی الفاظ سے زیادہ بولتی ہے۔‘‘
یواین آئی