اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Farm laws repeal: مودی نے ملک کے مفاد میں زرعی قانون واپس لیا: بی جے پی - زرعی قوانین پر بی جے پی کسان مورچہ ردعمل

بی جے پی کسان مورچہ کے صدر راجکمار چاہر نے کہا کہ مودی نے یقینی طور پر کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی قوانین(farm laws) کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کسان مورچہ
بی جے پی کسان مورچہ

By

Published : Nov 19, 2021, 10:39 PM IST

بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی(PM MODI) نے ملک کے مفاد میں زرعی قوانین(FARM LAWS) کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کسان مورچہ کے صدر راجکمار چاہر نے کہا کہ مودی نے یقینی طور پر کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Farm Laws Repealed: تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا اعلان

واضح رہے کہ قومی راجدھانی کی سرحدوں پر کسان تقریباً ایک سال سے احتجاج کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے حکومت نے تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے آج ملک سے اپنے خطاب میں یہ بڑا اعلان کیا۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تینوں زرعی قوانین اچھی نیت سے لائی ہے، لیکن ہم یہ بات کسانوں کو سمجھا نہیں پائے۔

گزشتہ سال ستمبر میں پارلیمنٹ نے تین نئے زرعی قوانین کو منظوری دی تھی۔ اس کے بعد صدر رام ناتھ کووند نے تینوں قوانین کی تجویز پر دستخط کئے۔ تب سے کسانوں کی تنظیموں نے زرعی قوانین کے خلاف تحریک شروع کی ہوئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details