دہلی: پارلیمنٹ اجلاس کے دوران منعقد ہونے والی ہفتہ وار پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوگی، جس میں بجٹ سمیت مختلف اہم امور پر بحث کی جائے گی اور ایوان میں اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ مودی میٹنگ میں پارٹی اراکین پارلیمان کی رہنمائی بھی کریں گے۔
اجلاس میں حال ہی میں منظور ہونے والے مرکزی بجٹ 2023-24 سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔ پی ایل بی کے اجلاس میں پارٹی کے اعلیٰ رہنما شرکت کریں گے اور اس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ وزیر اعظم کے پارٹی اجلاس سے بھی خطاب کرنے کی توقع ہے جہاں وہ بی جے پی کے اراکین پارلیمان کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔Parliament Budget Session 2023 پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، اڈانی تنازعہ میں جے پی سی جانچ کا مطالبہ
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے پیر کو پارلیمنٹ کے باہر گاندھی مجسمہ کے قریب احتجاج کیا۔ اپوزیشن کے ارکان پارلیمان اڈانی گروپ کے معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) یا سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بحث کے لیے دونوں ایوانوں میں تحریک التواء طلب کریں گی۔
اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اڈانی کے معاملے کے علاوہ کسی اور کام پر بات نہیں کی جائے گی۔ اڈانی-ہنڈن برگ تنازعہ اور دیگر مسائل پر حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے کے چیمبر میں میٹنگ کی۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں کانگریس، ڈی ایم کے، این سی پی، بی آر ایس، جے ڈی (یو)، ایس پی، سی پی ایم، سی پی آئی، کیرالہ کانگریس (جوس منی)، جے ایم ایم، آر ایل ڈی، آر ایس پی، اے اے پی، آئی یو ایم ایل، آر جے ڈی اور شیوسینا شامل تھیں۔