اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیاں انتخابات کے لیے متحرک: اشوک کول - اننت ناگ

اشوک کول نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیاں انتخابات کے لیے متحرک ہوئی ہیں جبکہ بی جے پی محض انتخابی ایجنڈے کے ساتھ میدان میں نہیں ہے، بلکہ پارٹی کے پاس لوگوں کی فلاح و بہبود کا مشن بھی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے آرگنائزیشن جنرل سیکرٹری اشوک کول
بھارتیہ جنتا پارٹی کے آرگنائزیشن جنرل سیکرٹری اشوک کول

By

Published : Sep 29, 2021, 10:53 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے آرگنائزیشن جنرل سیکرٹری اشوک کول نے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے براک پورہ علاقے کا دورا کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے یو ٹی نائب صدر صوفی يوسف و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

اس دوران اشوک کول نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیاں انتخابات کے لیے متحرک ہوئی ہیں جبکہ بی جے پی محض انتجابی ایجنڈے کے ساتھ میدان میں نہیں ہے، بلکہ پارٹی کے پاس لوگوں کے فلاح و بہبود کا مشن بھی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے آرگنائزیشن جنرل سیکرٹری اشوک کول

مزید پڑھیں:۔حدبندی کمیشن نے اپنا کام کیا: اشوک کول

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سمیت ساری پارٹیاں انتخابات کی تیاری کر رہی ہیں اور آنے والے وقت میں یو ٹی جموں کشمیر میں انتخابات خوش اسلوبی کے ساتھ ہوں گے اور اس وقت ساری پارٹیاں انتخابات کے حکمنامہ کا انتظار کر رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details