حیدر آباد: وزیر اعظم مودی آج بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے لیے حیدرآباد پہنچے ہیں۔ اس دوران ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا بھی آج تلنگانہ دورے پر ہیں اسی لیے تلنگانہ کے وزیراعلی، نریندر مودی کو ریسیو کرنے ایئر پورٹ نہیں پہنچ سکے۔ PM Modi Arrived in Hyderabad
حیدر آباد میں بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو میٹنگ 2 اور 3 جولائی کو ہو رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت پارٹی کے تمام بڑے لیڈر شامل ہوں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں پارٹی توسیع سمیت کئی امور شامل ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی کے قومی عاملہ کے اجلاس کے موقع پر ریاست کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی جانب سے 'بائے بائے مودی' ریلی نکالی گئی۔ پرانے شہر حیدرآباد کے تاریخی چار مینار سے یہ ریلی نکالی گئی جس میں برسراقتدار جماعت کے حلقہ بہادر پورہ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی۔