جگت پرکاش نڈا اتراکھنڈ دورے پر ہیں اور وہ ریاست میں سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تعلق سے یہاں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے پہنچے ہیں۔
اس دوران جے پی نڈا نے پارٹی کے سبھی ذمہ داران کو ریاست میں آنے کو کہا ہے، انھوں نے کہا کہ سبھی ذمہ داران تین ماہ کے اندر ریاست میں داخل ہوں گے اور یہاں رات میں قیام کریں گے، ساتھ ہی عوام سے رابطہ بھی کریں گے۔
انھوں نے سبھی پارٹی کے لوگوں کو کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں میں خود کو جھونک دیں کیونکہ ترقیاتی کاموں میں راست طور پر موجود ہونا ضروری ہے۔