بھوپال: مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے میڈیا انچارج لوکندر پاراشر کے خلاف سازش کرنے اور لوگوں کو بھڑکانے کے سنگین الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کانگریس لیگل سیل کی شکایت پر سیول لائن تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں لوکندر پاراشر پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا ایک ویڈیو ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہا تھا، جس میں پاکستان زندہ آباد کے مبینہ نعرے لگ رہے تھے۔ اس ویڈیو کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی تنظیم کے جنرل سیکریٹری ہتیانند، ریاستی صدر وی ڈی شرما، ریاستی میڈیا انچارج لوکندر پاراشر اور دیگر نے اپنے ٹیوٹر ہینڈلز پر پوسٹ، شیئر اور ری ٹویٹ کیا تھا۔ BJP media incharge accused of tampering with Bharat Jodo Yatra video
Video Of Pro Pakistan Slogans بی جے پی میڈیا انچارج پر بھارت جوڑو یاترا کی ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کا الزام - بھارت جوڑو یاترا کی ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کا الزام
بی جے پی نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران پاکستان زندہ آباد کے مبینہ نعرے لگائے جانے کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد کانگریس نے بی جے پی میڈیا انچارج لوکندر پاراشر کے خلاف ویڈیو میں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔Pro Pak slogans in bharat jodo yatra
مزید پڑھیں:۔Pakistan Zindabad slogan بھارت جوڑو یاترا میں مبینہ پاکستان زندہ باد کے نعرے، بی جے پی کا الزام
اس ویڈیو کی بنیاد پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو بھارت توڑو یاترا کہہ کر کانگریس پر حملہ کیا اور اس عمل کو غداری قرار دیا تھا۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ نے نعرہ لگانے والے کے خلاف سخت کاروائی کی وارننگ دی تھی، لیکن کانگریس نے اسے فرضی قرار دیا۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے ویڈیو کے خلاف قانونی کارروائی کی بات کہی۔ اس معاملے میں چھتیس گڑھ میں کل شام ایف آئی آر درج کی گئی تھی، کانگریس کے ضلع صدر انکت کمار مشرا نے لوکندر پاراشر کے خلاف رائے پور کے سول لائنز تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس نعرے کے ذریعہ یاترا کو بدنام کرنے، ماحول خراب کرنے اور لوگوں کو مشتعل کی کوشش کی گئی تھی، کانگریس کی درخواست پر سول لائن پولیس اسٹیشن نے مدھیہ پردیش بھارت جنتا پارٹی کے ریاستی میڈیا انچارج لوکندر پاراشر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 (a),504,505(2) ,120B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔