نئی دہلی: ایگزٹ پول نے گجرات اور ہماچل پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار میں واپسی اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی کو زیادہ سیٹ ملنے کا اشارہ دیا ہے۔ نوبھارت ای ٹی جی کے ایگزٹ پول میں ہماچل پردیش اسمبلی کی 68 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 34 سے 42، کانگریس کو 24 سے 32، دیگر کو 01 سے 03 اور عام آدمی پارٹی کا کھاتہ نہ کھولنے اندازہ ظاہر کیا گیاہے۔ Exit Polls Of Gujarat And HP
جی نیوز بارک سروے کے مطابق، ہماچل میں بی جے پی کو 35 سے 40، کانگریس کو 20 سے 25، عام آدمی پارٹی کو 0 سے 03 اور دیگر کو 1 سے 05 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دی نیوز نیشن سی جی ایس ایگزٹ پول نے ہماچل پردیش میں بی جے پی کو 62، کانگریس کو 5، عام آدمی پارٹی کو ایک، ایک آزاد اور دیگر کو کوئی سیٹ نہ ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ٹی وی 9 بھارت ورش کے مطابق گجرات قانون ساز اسمبلی کی 182 نشستوں میں سے بی جے پی کو 125 سے 130، کانگریس کو 40 سے 50، عام آدمی پارٹی کو 3 سے 5 اور دیگر کو 3 سے 7 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریپبلک بھارت پی مارک ایگزٹ پول نے گجرات میں بی جے پی کو 128 سے 148 سیٹیں، کانگریس کو 30 سے 42، عام آدمی پارٹی کو 2 سے 10 اور دیگر کے لیے 0 سے 3 سیٹوں کی پیش گوئی کی ہے۔ دی نیوز نیشن سروے میں گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 167، کانگریس کو 04 اور عام آدمی پارٹی کو 11 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔