اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کشمیر میں بی جے پی رہنما کا قتل - میونسپل کمیٹی ترال کے چیئرمین راکیش کمار پنڈت

نامعلوم عسکریت پسندوں نے بدھ کی شام میونسپل کمیٹی ترال کے چیئرمین راکیش کمار پنڈت پر نزدیک سے گولیاں چلائیں، جس کے نتجہ میں وہ ہلاک ہو گئے۔ اس واقع میں ایک مقامی خاتوں بھی زخمی ہوئی ہے۔

کشمیر میں بی جے پی رہنما ہلاک
کشمیر میں بی جے پی رہنما ہلاک

By

Published : Jun 2, 2021, 11:05 PM IST

راکیش پنڈت 2018 میں منعقد ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ اس الیکشن میں مقامی لوگوں نے حصہ نہیں لیا تھا۔ تاہم کشمیر سے باہر رہ رہے پنڈتوں نے راکیش پنڈت کے حق میں ووٹ ڈال کر انہیں کامیاب بنایا تھا، جس کے بعد وہ میونسپل کمیٹی ترال کےچیئر مین بنے تھے۔

کشمیر میں بی جے پی رہنما کا قتل

اطلاع کے مطابق نامعلوم عسکریت پسند رات کے تقریبا نو بجے ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور ان پر نزدیک سے کئی گولیاں چلائیں۔ اگرچہ پنڈت کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

کشمیر میں بی جے پی رہنما ہلاک

اس واقع میں ایک مقامی خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں، لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ راکیش پنڈت پر معمور پولیس اہلکار وہاں ان کی رہائش گاہ پر موجود تھے یا نہیں۔

وہیں پیپلز کانگرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details