اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے رہنما رنجیت پردھان کا پیٹ پیٹ کر قتل - اڈیشہ کی خبریں

پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے جب کہ جرم میں شامل ایک دیگر شخص ابھی بھی فرار ہے۔

بی جے پی کے رہنما رنجیت پردھان کا پیٹ پیٹ کر قتل
بی جے پی کے رہنما رنجیت پردھان کا پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Jun 7, 2021, 7:43 AM IST

اڈیشہ کے ضلع میوربھنج کے کپٹی پاڈا تھانہ کے نوآساہی میں کچھ افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما رنجیت پردھان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق پردھان بی جے پی کی یوتھ یونٹ بھارتیہ یوا جنتا مورچہ کے ضلع بالاسور کے انچارج تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے جب کہ جرم میں شامل ایک دیگر شخص ابھی بھی فرار ہے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ مفرور شخص کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پردھان ہفتے کی رات کار سے نوآساہی میں واقع اپنے سسر کے گھر جا رہے تھے تو اسی دوران راستے میں ان کے ساتھ یہ حادثہ ہوا۔ مخالف سمت سے موٹر سائیکل سے آنے والے ملزموں نے رنجیت سے کسی بات کے سلسلے میں سخت نوک جھونک کی، جس کے بعد میں یہ واقعہ پیش آیا۔

بی جے پی کے رہنما کو اُدالا سب ڈیویژنل اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ بالاسور کے بی جے پی رہنما اتوار کے روز اسپتال پہنچے اور پوسٹ مارٹم کی ویڈیو گرافی کروانے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details