اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Adani-Hidenburg Row جارج سوروس بھارت کی جمہوریت کو چیلنج کر رہے ہیں، بی جے پی - بی جے پی کا جارج سوروس پر بیان

بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعہ کو امریکی سرمایہ کار جارج سوروس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی جمہوریت کو چیلنج کر رہے ہیں، عوام انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

جارج سوروس ہندوستان کی جمہوریت کو چیلنج کر رہے ہیں، بی جے پی
جارج سوروس ہندوستان کی جمہوریت کو چیلنج کر رہے ہیں، بی جے پی

By

Published : Feb 17, 2023, 3:50 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو امریکی سرمایہ کار جارج سوروس پر راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے بینک آف انگلینڈ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور جسے معاشی مجرم قرار دیا گیا ہو، وہ ہندوستان میں جمہوریت کو تباہ کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کر رہا ہے۔ بی بی سی کی ایک متنازعہ دستاویزی فلم اور امریکی قیاس آرائی کرنے والی فرم ہنڈن برگ ریسرچ کی ہندوستان کی بنیادی ڈھانچے کی صنعتوں میں کام کرنے والے اڈانی گروپ کے خلاف منفی رپورٹ پر پھیلے تنازع کے درمیان مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا 'جارج سوروس کا یہ کہنا کہ وہ ہندوستان میں مودی کو جھکا دیں گے، ہندوستانی جمہوری طریقے سے منتخب کی گئی حکومت کو تباہ کردیں گے، اس کا منہ توڑ جواب ہر ہندوستانی کو دینا چاہیے۔

ایرانی نے کہا کہ سوروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم مودی کو اپنے وار کا مرکزی نقطہ بنائیں گے۔ وہیں کچھ روز قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اڈانی-ہنڈن برگ معاملہ میں اپوزیشن کے الزامات پر کہا تھا کہ ان کے لیے اس معاملہ پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے لیکن بی جے پی کے لیے چھپانے یا ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ کانگریس کی جانب سے حکومت پر اڈانی گروپ کی حمایت کرنے کا الزام لگانے کے بعد وزیر داخلہ نے یہ ردعمل دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Hindenburg Adani Row اڈانی گروپ پر مبینہ بدعنونی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

بتادیں کہ ہنڈن برگ-اڈانی تنازعہ ایک بڑے سیاسی تنازعہ میں تبدیل ہو گیا ہے ،جس میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں حکومت کے خلاف جانبداری اور کرونی سرمایہ داری کے الزامات لگا رہی ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details