ممبئی/چندی گڑھ/بنگلور/جے پور: مرکزی وزراء نرملا سیتارامن اور پیوش گوئل، رندیپ سرجے والا اور کانگریس کے جے رام رمیش اور شیو سینا کے سنجے راؤت ان 16 امیدواروں میں شامل تھے جو چار ریاستوں سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے،جمعہ کو سیاسی جماعتوں کے مابین تنازعہ ہوا، کراس ووٹنگ اور انتخابی ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی کی وجہ سے مہاراشٹر اور ہریانہ میں گنتی میں تقریباً آٹھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
راجیہ سبھا کے انتخابات بی جے پی نے شاندار مظاہرہ کیا ہے،پارٹی نے کرناٹک، مہاراشٹرا اور ہریانہ میں فتح حاصل کی۔ مہاراشٹر کی حکمران شیو سینا-این سی پی-کانگریس اتحاد کو ایک جھٹکا لگا کیونکہ مرکزی اپوزیشن بی جے پی نے ریاست میں راجیہ سبھا کی چھ میں سے تین سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے
بی جے پی سے راجیہ سبھا انتخابات میں جیت درج کرنے والوں میں مرکزی وزیر پیوش گوئل، سابق ریاستی وزیر انیل بونڈے اور دھننجے مہادک شامل ہیں۔ شیو سینا کے امیدوار سنجے راوت، این سی پی کے پرفل پٹیل،اور کانگریس پارٹی کے عمران پرتاپ گڑھی نے بھی زبردست مقابلہ کیا تھا۔ بی جے پی کے سابق ایم پی دھننجے مہادک نے چھٹی سیٹ کے لیے شیوسینا کے سنجے پوار کو شکست دی۔
کانگریس کو ہریانہ میں بڑا دھچکا لگا، جہاں بی جے پی کے کرشن لال پنوار اور بی جے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کارتیکیا شرما نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کانگریس پارٹی کے اجے ماکن کو شکست کا سامنا کرنا پڑاہے،ریٹرننگ آفیسر آر کے نندل نے کہا کہ پنوار کو 36 ووٹ ملے، جب کہ شرما کو 23 پہلی ترجیحی ووٹ اور 6.6 ووٹ بی جے پی نے منتقل کیے، جس سے ان کی تعداد 29.6 ہوگئی۔ یہ ایک فوٹو فائنل تھا کیونکہ ماکن کو 29 ووٹ ملے، لیکن دوسری ترجیحی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے وہ ہار گئے۔
صبح 4 بجے کے فوراً بعد ودھان سبھا کمپلیکس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا، "میں ان تمام ایم ایل اے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بی جے پی امیدوار اور آزاد امیدوار کو ووٹ دیا۔ یہ ایک طرح سے ہریانہ کے لوگوں اور عوام کی جیت ہے۔ جمہوریت کی جیت ہے۔"بشنوئی کے شرما کو ووٹ دینے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کھٹر نے کہا، "انہوں نے اپنے اندر کے ضمیر کی بات سن کر ووٹ دیا۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے مودی حکومت کی پالیسیوں اور کامیابیوں سے متاثر ہو کر ووٹ دیا ہوگا۔
کرناٹک میں بھی بی جے پی نے شاندار مظارہ کیا ہے،کیونکہ اس نے چار میں سے تینوں راجیہ سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے،وہیں کانگریس پارٹی نے دو سیٹوں میں سے صرف ایک نشست پر جیت درج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،جبکہ جے ڈی ایس نے کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے،کرنا ٹک سے بی جے پی کے امیدورامرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن،سی ٹی روی اور جگیش نے کامیابی حاصل کی ہے ،وہیں کانگریس پارٹی کے جے رام رمیش نے بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جیت درج کی ہے ۔