سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ و پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسائل سے نمٹنے کے لیے بندوق فراہم کرنا حکومت کی طرف سے کوئی حل نہیں ہے۔ اننت ناگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایسا کرکے بی جے پی لوگوں کے درمیان تفریق و تقسیم پیدا کرنے کے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ Mehbooba Slams BJP
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سکیورٹی فورسز کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب سکیورٹی فورسز کا کردار ختم ہو چکا ہے اور حکومت اپنے لوگوں سے لڑ کر جنگ نہیں جیت سکتی۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ حکومت چین کے ساتھ مفاہمت کے موڈ میں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عسکریت پسندی کوئی حل نہیں ہے۔ BJP Using Security Forces for Personal Gain
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں نا کام ہوئی ہے، یہاں حالات ٹھیک ہیں تو پھر مزید فوج کیوں بلائی جا رہی ہے، یہاں اضافی فوج لانے اور لوگوں کو اسلحہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔فوج نے گذشتہ تیس برسوں کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کو بحال کیا جس کے نتیجے میں یہاں پھر پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے اور اسمبلی اور پنچایتی انتخابات کا انعقاد بھی ہوا‘۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ بڑے فوجی عہدیداروں کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی بڑی طاقت خواہ وہ امریکہ ہو چین ہو اپنے لوگوں کے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti Slams BJP کشمیر میں حالات خراب کرنے کےلیے بی جے پی ذمہ دار، محبوبہ مفتی