اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Congress on Modi Government: بی جے پی بینک دھوکہ بازوں کےلیےچلا رہی ہے، لوٹو اور بھاگو یوجنا

سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی حکومت کے پچھلے سات برسوں میں 5.35 لاکھ کروڑ روپے کی’ بینک دھوکہ دہی‘ نے ملک کے بینکنگ نظام کو برباد کردیا Bank fraud has Ruined The Country's Banking System ہے۔

بی جے پی بینک دھوکہ بازوں کےلیےچلا رہی ہے، لوٹو اور بھاگو یوجنا
بی جے پی بینک دھوکہ بازوں کےلیےچلا رہی ہے، لوٹو اور بھاگو یوجنا

By

Published : Feb 13, 2022, 11:02 PM IST

سینئر کانگریس رہنما اور پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی قیادت والی حکومت پر بینکوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والون کےلئے ’لوٹو اور بھاگو‘ یوجنا چلانے کا الزام Congress Said that BJP is Running Luto aur Bhago Scheme لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ پچھلے ساتھ برسوں میں بینکوں میں ہوئے 5.35 لاکھ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی نے ملک کے بینکنگ نظام کو برباد Destroy the Country's Banking System کردیا ہے۔

سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی حکومت کے پچھلے سات برسوں میں 5.35 لاکھ کروڑ روپے کی’ بینک دھوکہ دہی‘ نے ملک کے بینکنگ نظام کو برباد کردیا ہے۔

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آخر کار سات فروری کو ریشی کملیش اگروال اور دیگر کے مالکانہ حق والے گجرات واقع اے بی جی شپ یارڈ کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Assembly Election 2022: یوپی میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل، تیاریاں مکمل

ان لوگوں پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت میں 28 بینکوں کو ٹھگنے کا الزام ہے۔ یہ پچھلے 75 برسوں میں 22842کروڑ روپے کی سب سے بڑی بینک دھوکہ دہی ہے۔ یہ لوگوں کے پیسے کا خطرناک حد تک غلط استعمال ہے۔‘‘

کانگریس رہنما کا بیان سی بی آئی کے ذریعہ گجرات میں واقع اے بی جی شپ یارڈ لمیٹیڈ،اس کے منیجنگ ڈائریکٹر ریشی کملیش اگروال اور دیگر کے خلاف مبینہ طورپر ایس بی آئی سمیت بینکوں کے یونین کو 22842 کروڑ روپے کا نقصان کرنے کےلئے معاملہ درج کرنے کے کچھ دنوں کے بعدآیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت بینک دھوکہ بازوں کےلئے لوٹو اور بھاگو فلیگ شپ اسکیم چلا رہی ہے۔دھوکہ بازوں کا اقتدار کے قیام سے گہرا تعلق اور پیار ہے۔ریشی اگروال اور دیگر اس کے نئے رتن ہیں۔انہوں نے مودی حکومت پر دھوکہ دہی کرنے والوں سے قریبی تعلقات ہونے کا بھی الزام لگایا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details