لکھنؤ: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردای کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کیے گئے تبصرے پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج تقریبا یوپی کے تمام شہروں میں مظاہرہ کیا اور ان کا پتلہ نذر آتش کیا۔ لکھنؤ میں بی جے پی نے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری کی قیادت میں ریاستی دفتر سے اٹل چوک تک مارچ کیا اور پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہوئے اٹل چوک پہنچ کر بلاول کا پتلہ نذر آتش کیا۔اس موقع پر موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے بھٹو کے تبصرے کی مذمت کی۔ BJP Protest Agianst Bilawal Bhutto
سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کا یہ بیان ان کی حواس باختگی اور ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔آج عالمی پیمانے پر پاکستان کی یہ شناخت بن گئی ہے کہ یہ وہ ملک ہے جو دہشت گردی کو بڑھاوا دیتا ہے۔ انہوں نےکہا'پاکستان کے اندرونی حالات اب کسی سے محذوف نہیں ہیں۔اس کے وزیر خارجہ نے اس قسم کا سطحی بیان دے کر دنیا کی پاکستان سے نگاہیں ہٹانے کی کوشش کی ہیں۔ ہر کسی کو پتہ ہے کہ پاکستان معاشی بحران،فوجی اتھل پتھل،دنیا کے ممالک سے خراب تعلقات سے نبردآزما ہے۔