نئی دہلی: لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ کے بعد کیجریوال اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ راج گھاٹ گئے اور سمادھی پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی حکومت کو گرانے کے لیے 800 کروڑ رکھے ہیں اور ہمارے 40 ایم ایل اے 20-20 کروڑ دے کر اسے توڑنا چاہتے ہیں۔ ملک جاننا چاہتا ہے کہ یہ 800 کروڑ کس کے ہیں اور کہاں رکھے گئے ہیں؟ ہمارا کوئی بھی ایم ایل اے نہیں ٹوٹ رہا ہے اور حکومت مستحکم ہے۔ دہلی میں جو بھی اچھے کام چل رہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔ دہلی کے لوگوں نے ایک ایماندار پارٹی کو ووٹ دیا ہے۔ ہم سبھی کٹ جائیں گے لیکن ملک اور عوام سے غداری نہیں کریں گے۔ Arvind Kejriwal Allegation on BJP
یہ بھی پڑھیں: AAP on Alleged Operation Lotus کیجریوال نے دہلی میں بی جے پی کا 'آپریشن لوٹس' ناکام بنایا