اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسمبلی انتخابات: بی جے پی آج امیدواروں کے ناموں کا ا اعلان کر سکتی ہے

اسمبلی انتخابات کے مدنظر جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مرکزی الیکشن کمیٹی کی میراتھن میٹنگ ہوئی۔ آسام اور مغربی بنگال کے امیدواروں کے نام طے کرنے کو لیکر تبادلہ خیال۔

BJP cec discusses candidates for Assam, Bengal, announcement possible today
بی جے پی مرکزی الیکشن کمیٹی نے آسام، بنگال کے امیدواروں پر تبادلہ خیال، آج اعلان ممکن

By

Published : Mar 5, 2021, 12:39 PM IST

آسام اور مغربی بنگال میں پہلے دو مرحلوں میں جن اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہونی ہے، ان سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کو لیکر اس میٹنگ میں بات کی گئی۔ حالانکہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی جمعہ کے روز دونوں ریاستوں کی پہلی فہرست جاری کر سکتی ہے۔

میٹنگ کے بعد مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے بتایا کہ آج کی میٹنگ میں پہلے دو مرحلوں میں جن نشستوں پر پولنگ ہونی ہے، ان نشستوں پر امیدواروں کے ناموں پر بحث ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ناموں کو حتمی شکل دینے کے بعد جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

مغربی بنگال کے نندی گرام سے حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے والے شبھیندو ادھیکاری کو اتارے جانے سے متعلق اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا، لیکن ذرائع کی مانی جائے تو پارٹی انہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے خلاف میدان میں اتار سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خود شبھیندو ادھیکاری نے خود وہاں سے انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جب اس بارے میں بی جے پی رہنما مکل رائے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنان چاہتے ہیں کہ شبھیندو ادھیکاری نندی گرام سے الیکشن لڑیں، لیکن پارٹی نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ معلوم ہو کہ کبھی ممتا بنرجی کے قریبی رہے ادھیکاری کچھ ماہ قبل بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

مغربی بنگال میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں پولنگ جبکہ آسام میں 27 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان تین مراحل میں پولنگ ہوگی۔

آسام میں بی جے پی اور اس کی اتحادی آسام گانا پریشد (اے جی پی) اور یونائیٹڈ پیپلز پارٹی لبرل (یو پی پی ایل) کے مابین 86 نشستوں پر اتحاد ہو گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر نشستوں پر پہلے اور دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے ہیں۔

بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں بی جے پی نے 86 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا۔ آسام میں کل 126 اسمبلی نشستیں ہیں۔ ریاست میں تین مراحل میں پولنگ ہونی ہے۔

آسام کے بی جے پی صدر رنجیت داس نے اے جی پی اور یو پی پی ایل کے علاوہ بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کے مابین ایک ملاقات کے بعد کہا کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں نے اس نشست کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کون سی پارٹی کتنی نشستوں پر مقابلہ کرے گی، میں اس کا انکشاف نہیں کر رہا کیونکہ ہمارے اتحادیوں کو اپنے کچھ اندرونی معاملات کو سلجھانا ہے۔

داس نے کہا کہ بی جے پی جلد ہی پہلے دو مراحل کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ابھی 12 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور انہیں ابھی تک التوا میں رکھا ہوا ہے۔

امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کرنے کے لئے پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ہوا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، صدر جے پی نڈا اور دیگر ممبران موجود تھے۔

اس بیچ ذرائع نے بتایا کہ نشستوں کے مطابق بی جے پی 92 سیٹوں پر، اے جی پی 26 اور یو پی پی ایل آٹھ نشستوں پر امیدوار اتار کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

آصف اقبال تنہا کے متعلق معلومات لیک ہونے کے معاملے میں سماعت آج

آسام میں 27 مارچ سے 6 اپریل تک تین مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے تحت ریاست کی 47 اسمبلی نشستوں پر 27 مارچ، دوسرے مرحلے کے تحت 39 اسمبلی نشستوں پر یکم اپریل اور تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت 40 اسمبلی نشستوں پر 6 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details