احمد آباد: گجرات کے بناسکانٹھا ضلع کے دانتا حلقے سے کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی و امیدوار کانتی بھائی کھراڈی کو مل گئے ہیں۔ اتوار کی دیر شام ان پر مبینہ حملے کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ بناسکانٹھا پولس نے کھراڈی کی تلاش شروع کردی تھی۔ گجرات کانگریس کے ورکنگ صدر جگنیش میوانی نے سب سے پہلے پارٹی کے لاپتہ امیدوار کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ BJP candidate attacked on me says congress candidate Kanti Kharadi
Gujarat Assembly Election ہم پر بی جے پی امیدوار نے حملہ کیا، کانگریس امیدوار کا دعویٰ - رکن اسمبلی کے امیدوار کانتی بھائی کھراڈی
کانگریس کے گمشدہ امیدوار کانتی بھائی کھراڈی بازیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ افسوسناک ہے۔ میں اپنے علاقے میں الیکشن کی وجہ سے جا رہا تھا۔ میں نے دیکھا کہ وہاں کا ماحول گرم ہے تو میں نے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ Gujarat Assembly election
مزید پڑھیں:۔Gujarat Assembly polls phase 2 گجرات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کا آغاز
کانگریس کے دانتا حلقہ کے امیدوار کانتی کھراڈی نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ افسوسناک ہے۔ میں اپنے علاقے میں الیکشن کی وجہ سے جا رہا تھا۔ میں نے دیکھا کہ وہاں کا ماحول گرم ہے تو میں نے بھاگنے کا فیصلہ کیا۔ راہل گاندھی کے اس دعوے پر کہ کھراڈی پر بی جے پی کے غنڈوں نے وحشیانہ حملہ کیا تھا اور وہ لاپتہ ہیں، کانگریس کے دانتا حلقہ کے امیدوار کانتی کھراڈی نے کہا کہ جب ہماری کار واپس آرہی تھی تو کچھ کاروں نے ہمارا تعاقب کیا۔ بی جے پی امیدوار (دانتا حلقہ سے) لٹو پرگھی اور دیگر دو لوگ ہتھیاروں اور تلواروں کے ساتھ آئے۔ ہم نے سوچا کہ ہمیں بھاگ جانا چاہیے، ہم 10-15 کلومیٹر بھاگے اور دو گھنٹے جنگل میں رہے۔