بی جے پی نے 'میٹرو مین' ای سری دھرن کو کیرالہ کے وزیر اعلی کے امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔
کیرالہ میں بی جے پی نے جمعرات کے روز کہا کہ پارٹی کی قومی قیادت نے میٹرو مین ای سریدھرن کو کیرالہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جانب سے وزیراعلی کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیرالہ بی جے پی کے صدر کے سریندرن نے کہا کہ ''اگر این ڈی اے کو میٹرو مین کی سربراہی میں ریاست پر حکمرانی کا موقع مل جاتا ہے تو ہمیں یقین ہے کہ ہم کیرالہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ کے ساتھ کیرالہ میں دس گنا طاقت کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو نافذ کرنے میں کامیاب ہوں گے''۔