اٹھارھویں صدی عیسوی میں ہمارے ملک بھارت میں تعلیمِ نسواں کا حصول تو درکنار اس کا تصور بھی محال تھا، لڑکیوں کی تعلیم کو گناہ تصور کیا جاتا تھا، ایسے حالات میں قوم کے مصلح و سماجی جہد کار جیوتی راؤ پُھلے نے ان کی اہلیہ ساوتری بائی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ان قدیم روایات کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ اس مخالفت کو عملی جامہ بھی پہنایا۔ اور پھر ایک چراغ سے دوسرا چراغ اور اس طرح کئی چراغ روشن ہوتے چلے گئے، لیکن فرسودہ روایات کے اس دور میں یہ سب کچھ اتنا آسان نہیں تھا۔ Fatima Sheikh Birth Anniversary۔ ساوتری بائی کا سماجی بائیکاٹ اور نان ونفقہ بند ہوگیا۔ ان حالات میں عثمان شیخ اور ان کی بہن فاطمہ شیخ، پُھلے خاندان کے ہمدرد کے طور پر سامنے آئے۔ فاطمہ شیخ نے ساوتری بائی سے تعلیم حاصل کی اور پھر زندگی بھر شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ اس جہد مسلسل میں شامل رہیں۔ فاطمہ شیخ کی پیدائش مہاراشٹر کے پونے ضلع میں 9 جنوری 1831 کو ہوئی۔ Birthday of Muslim Lady Teacher Fatima Sheikh
یہ بھی پڑھیں: