بھارت میں اتھورائزڈ ڈیجیٹل کرنسی کے ریگولیشن اور پرائیوٹ ورچوئل کرنسی پرپابندی لگانے کے مقصد سے پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔ سرمائی اجلاس (Winter Session) 29 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔
سرمائی سیشن (Winter Session) کے لیے سرکار کی جانب سے کام کاج کے مطابق پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں کل 26 بل پیش کیے جانے ہیں۔ کرپٹو کرنسی (Cryptocurrencies) اور اتھورائزڈ ڈیجیٹل کرنسی ریگولیشن بل (Cryptocurrency Regulation Bill) 2021 بھی متعارف کرایا جانا ہے۔
اس بل میں بھارت میں ڈیجیٹل کرنسی کے باضابطہ اجراء اور آپریشن کے انتظامات اور ضابطوں کا التزام ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پرائیوٹ سطح پر کرپٹو کرنسی یعنی ورچوئل کرنسی کی تجارت پر پابندی کے التزامات ہیں۔
لوک سبھا کے بلیٹن کے مطابق یہ بل بھارت میں ہر قسم کی پرائیویٹ کریپٹو کرنسیوں کی تجارت پر پابندی کے لیے اس میں ورچوئل کرنسی سے متعلق ٹیکنالوجی کے فروغ اور استعمال کی کچھ چھوٹ بھی دینے کی تجویز ہے۔