بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران پورنیہ ضلع کے دھمداہا اسمبلی حلقہ میں مقامی لوگوں اور پولیس فورس کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔
اس دوران 3 ووٹرز کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی وجہ سے دیہی باشندوں میں کافی غصہ ہے۔ دیہی باشندوں نے کہا کہ وہ ووٹ نہیں دیں گے۔
پورنیہ میں فائرنگ تو کٹیہار میں پولیس کی لاٹھی چارج یہ معاملہ پورنیہ کے دھمداہا بلاک کے پولنگ مرکز نمبر 282 کا بتایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مقامی شخص کی پٹائی کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس سماج دشمن عناصر کو پکڑنے کے لئے مسلسل گشت کر رہی ہے۔
دوسری جانب کٹیہار کے علاقہ فلکا پولیس اسٹیشن کے مڈل اسکول پوٹیا کے پولنگ مرکز نمبر 86 پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیے جانے کی خبریں موصول ہو ئی ہیں، معلومات کے مطابق پولنگ مرکز پر رائے دہندگان کا ہجوم بے قابو ہو گیا جس کے نتیجے میں بے قابو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔