گیا میں پنچایت انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 24 ستمبر کو ہونی ہے۔ تمام امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں چونکہ یہ انتخاب بہار میں سیاسی پارٹی کی سطح پر نہیں ہوتا ہے تو اس میں ریاستی و مرکزی سطح کی سیاست کی مداخلت نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی حکومت کے کام کاج موضوع بنتے ہیں لیکن نمائندوں اور امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنائے جاتے ہیں۔
تاہم ان سب کے باوجود گاؤں اور دیہات کی ترقی کا پہلا زینہ کہلانے والے " پنچایت انتخابات" میں بھی اقلیتی طبقہآپسی انتشار اور اختلافات کی وجہ سے حاشیے پر نظر آتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت مسلسل رپورٹ شائع کرکے پنچایت انتخابات کی اہمیت، حق رائے دہی کے استعمال کے لیے بیداری مہم پر زور دے رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو پنچایت انتخابات کے تعلق سے اقلیتی طبقے کے لوگوں سے بات چیت ان کی امیدوں اور حالات کو سمجھنے کی کوشش کی۔
بات چیت کے دوران ایک بات سامنے آئی جوکہ قابل ذکر ہے کہ مسلمانوں کی نمائندگی اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کی ہی طرح حاشیے پر چلی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے بودھ گیا بلاک کے سہدیو کھاپ گاؤں کے لوگوں سے اس حوالے سے بات چیت کی تو گاؤں کے لوگوں نے ایک اہم بات کا ذکر کیا کہ مسلمان کے ہر گھر میں الیکشن کے وقت پر ایک " نیتا " پیدا ہوجاتے ہیں اور وہ ایک اچھے امیدوار کے انتخاب میں روکا وٹ پیدا کردیتے ہیں۔ نوجوان بڑوں کی بات نہیں سنتے ہیں۔ آپس میں اختلاف رائے ہوتی ہے تو یہ اہم نہیں ہے بلکہ آپس میں دشمن نہیں بنیں۔
فیاض خان کہتے ہیں کہ ابھی پارٹی لیول کا انتخاب نہیں ہے تو یہ حال ہے جب پارٹی لیول کا ہوگا تو مزید حاشیے پر چلی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گیا ضلع میں دس اسمبلی حلقے ہیں اور 24 بلاکس ہیں، جس میں 332 پنچایت اور 46 ضلع پریشد کی سیٹ ہیں، مکھیا اور پنچایت سمیتی ایک اہم عہدہ ہوتا ہے تاہم ان دونوں عہدوں پر مسلم نمائندگی خاطر خواہ نہیں ہے۔