نوئیڈا: اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 9 میں بہار گٹھ بندھن کے کانگریس رکن اسمبلی اور کابینی وزیر آفاق عالم کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، یہاں کسان رہنما پونم پنڈت نے رکن اسمبلی کو پھولوں کا ہار پہنا کر خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر آفاق عالم نے کہا کہ وزیر اعظم نے نوجوانوں کی تضحیک کی ہے۔ دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ پکوڑے فروخت کرو۔ نوجوان مودی مودی کا نعرہ لگاتے لگاتے تھک گئے ہیں، لیکن مودی نے ان کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بے شک بی جے پی تمام منفی حربے اختیار کرے لیکن کانگریس کو نہیں روک سکتی۔ مخالفت کے باوجود کانگریس مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔Bihar Minister Afaq Alam received a warm welcome on his arrival in Noida
MLA Afaq Alam Visit Noida 'مخالفت کے باوجود کانگریس مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے' - آفاق عالم کا نوئیڈا میں استقبال
کانگریس کے رکن اسمبلی آفاق عالم نے کہا کہ وزیر اعظم نے نوجوانوں کی تضحیک کی ہے۔ دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ پکوڑے فروخت کرو۔ نوجوان مودی مودی کا نعرہ لگاتے لگاتے تھک گئے ہیں، لیکن مودی نے ان کو کچھ نہیں دیا۔MLA Afaq Alam Visit Noida
مخالفت کے باوجود کانگریس مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے
مزید پڑھیں:۔'مسلمانوں کے لئے حکومت نے کتنا خرچ کیا، جواب دینا ہوگا'
انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں بی جے پی کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں، جس سے اس کی بوکھلاہٹ ظاہر ہو رہی ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن دنیش اوانہ، سابق صدر نوئیڈا شہاب الدین، اختر، تنویر ، سینئر رہنما دلشاد، مفتی مبارک، گلاب، ڈاکٹر سیما، پرم ویر، پرویز، سونو، اسامہ وغیرہ موجود تھے۔