پٹنہ:بہار کے گورنر پھاگو چوہان اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر چوہان اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو شری کرشن اسمارک بھون احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں مولانا ابو الکلام آزاد کی تصویر پر گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Maulana Abul Kalam Azad Birth Anniversary
اس موقع پرمالیات اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، رکن کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، رکن کونسل کمد ورما، محکمہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ایس سدھارتھ، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی مولانا آزاد کی تصویر پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اطلاعات ورابطہ عامہ کے فنکاروں نے بہار گیت اور حب الوطنی کے نغمات پیش کئے۔