وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار Bihar Chief Minister Nitish Kumar نے آج بی ایس پی ایچ سی ایل کالونی واقع بجلی آڈیٹوریم میں توانائی شعبہ کے 3452.11 کروڑ کے متعدد منصوبوں کا افتتاح Inauguration of various projects of 3452.11 crore of energy sector کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے 12,657 کروڑ روپے لاگت کے اسمارٹ پری پیڈ میٹر کے پوری ریاست کے منصوبے پر عمل درآمد کی شروعات کی۔
اس موقع پر منعقد پروگرام کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے اس پروگرام کے انعقاد کے لیے بجلی محکمہ کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ آج بجلی کے شعبہ کے مجموعی طور پر 3452.11 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس میں 725.26کروڑ روپے کا منصوبہ کا افتتاح کیا گیا ہے، جبکہ 2726.85 کروڑ روپے کی متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ آ ج سپلائی کمپنیوں کے زیر اثر کل 325کروڑ روپے لاگت کے 48 الیکٹرک پاور سب اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا ہے۔ 874 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 7گریڈ سب اسٹیشن سے سپلائی نظام تک ٹرانسمیشن لائن اور 817.35 کروڑ لاگت کی بکسر تھرمل پاور انسٹالیشن سے بجلی نکاسی کے لیے اسٹرکچر لائن کی تعمیر کے کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج بجلی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا گیا ہے یہ بہت بہتر بنا ہے۔ اس کے لیے میں آپ تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔بجلی محکمہ کے اتفاق سے اس آڈیٹوریم کا استعمال دوسرے لوگ بھی کر سکیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ بجلی کے شعبہ میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پہلے بہار میں بجلی کی کیا حالت تھی ؟ سال 2005 میں بہار میں صرف 700 میگا واٹ بجلی کی فراہمی ہو تی تھی۔ آج بہار میں 6,627 میگا واٹ بجلی کی کھپت ہو رہی ہے۔ ہم نے ہر گھر بجلی پہنچادی ہے۔ ہر گھر تک بجلی پہنچانے کا نشانہ ستمبر 2018 تک متعین کیا گیا تھا، جسے دو ماہ قبل اکتوبر 2018 میں ہی مکمل کر لیا گیا۔