اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India's Longest Rubber Dam ملک کے سب سے بڑے ربڑ ڈیم 'گیاجی ڈیم' کا نتیش نے افتتاح کیا - گیاجی ڈیم

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں پھلگو ندی میں بنائے گئے گیا جی ڈیم کے افتتاح میں موجود سبھی لوگوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ملک اور بیرون ملک کے کئی حصوں سے لاکھوں یاتری پنڈ دان کے لیے گیا آتے ہیں۔ گیا کا اپنا ایک خاص مقام ہے۔ Nitish Kumar Inaugurates India's Longest Rubber Dam

India's Longest Rubber Dam
ملک کے سب سے بڑے ربڑ ڈیم 'گیاجی ڈیم' کا نتیش نے افتتاح کیا

By

Published : Sep 8, 2022, 9:50 PM IST

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج گیا میں پھلگو ندی پر بنائے گئے گیا جی ڈیم کا ریموٹ کے ذریعے افتتاح کیا اور سیتا کنڈ جانے کے لیے پل کے پتھر کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ پروگرام سے پہلے وزیر اعلیٰ دیوگھاٹ گئے اور منتروں کے جاپ کے درمیان گھاٹ پر پوجا کی۔ دیوگھاٹ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں پھلگو ندی میں بنائے گئے گیا جی ڈیم کے افتتاح میں موجود سبھی لوگوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ملک اور بیرون ملک کے کئی حصوں سے لاکھوں یاتری پنڈ دان کے لیے گیا آتے ہیں۔ گیا کا اپنا ایک خاص مقام ہے۔ گیا نجات کی سرزمین ہے۔ Nitish Kumar Inaugurates India's Longest Rubber Dam

انہوں نے کہا کہ یہاں ہر سال پتر پکچھ میلہ لگایا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک خاتون نے مجھ سے کہا کہ ٹرین سے دہلی جانے کے لیے پترپکچھ میلے کا انتظام ٹھیک نہیں ہے۔ ہم نے انہیں بتایا کہ ہم اس کا جائزہ لیں گے اور 2008 سے پترپکچھ میلے کے لیے ہر طرح کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ تمام سہولیات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ پتر پکچھ میلے کے دوران 15 دنوں میں 6 سے 8 لاکھ لوگ یہاں آتے ہیں۔ ہم ہر سال پترپکچھ میلہ شروع ہونے سے پہلے یہاں آتے ہیں اور تیاریوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس سلسلے میں ہم عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیتے ہیں تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب باہر سے آنے والوں کو یہاں سہولت ملے گی تو باہر بھی تعریف کریں گے۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کا دور چل رہا تھا جس کی وجہ سے پتر پکچھ میلے کا انعقاد نہیں ہو رہا تھا۔ پھلگو ندی میں پانی ختم ہونے کی وجہ سے یاتریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے یہاں ملک کا سب سے بڑا ربڑ ڈیم بنایا گیا ہے۔ اسے گیا جی ڈیم کا نام دیا گیا ہے۔ اب پھلگو ندی میں پانی کبھی ختم نہیں ہوگا۔پتر پکچھ میلہ کل سے شروع ہوگا۔ پھلگو ندی میں سال بھر پانی دستیاب رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ آنے والے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:Minister Israel Mansoori ربر ڈیم افتتاحی تقریب میں اسرائیل منصوری کی غیرحاضری پر سوال

انہوں نے کہا کہ پھلگو ندی میں نہ صرف ربڑ ڈیم بلکہ سیتا کنڈ جانے والے عقیدت مندوں کے لیے ایک فٹ اوور برج بھی بنایا گیا ہے۔ پھلگوندی میں گرنے والے نالے کو بھی روک دیا گیا ہے اور اس کے لیے دوسری طرف نالہ بنایا گیا ہے تاکہ گندا پانی دریا میں نہ گرے۔ ربڑ ڈیم کی تعمیر پر 324 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ آئی آئی ٹی روڑھ کی کے تکنیکی ماہرین کی خدمات بھی لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیا ایک پورانک مقام ہے۔ اس پورے علاقے کو گیا جی کہا جاتا ہے، اس لیے اس ربڑ ڈیم کا نام گیا جی ڈیم رکھا گیا ہے۔ پل سے سیتا کنڈ تک رسائی کی سڑک بھی محکمہ نے 15 دنوں میں تعمیر کی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details