آج کے ”جنتا کر دربار میں وزیر اعلیٰ“ پروگرام میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ، داخلہ محکمہ، ریوینو محکمہ اور اصلاحات اراضی محکمہ، شراب بندی، ایکسائز اور رجسٹری محکمہ، نگرامی محکمہ، کان کنی محکمہ کے معاملوں پر سماعت ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جنتا کے دربار میں حاضر ہو کر لوگوں کی شکایات سنیں، مونگیر سے آئے ایک فریادی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خوف سے وہ پریشان ہیں۔
آگے انہوں نے کہا کہ ہم نے دکان لوٹنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرایا تو بد معاشوں نے دومرتبہ فائرنگ کر دی، میرے بیٹے کوزدو کوب کیا گیا۔ سی آئی ڈی میں معاملہ چل رہا ہے۔ اس بارے میں ہم نے اے ڈی جی، سی آئی ڈی سے فریاد کی تو جان بچی۔ اس طرح سے کتنا دن کام چلے گا، ہمیں انصاف چاہئے۔
شکایت سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نے درخواست دہندہ کو ڈی جی کے پاس بھیجا اور کہا کہ پورے معاملہ کو دیکھ کر مناسب قدم اٹھا یا جائے۔