اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار میں رائے دہندگی کی مختلف جھلکیاں - پندرہ اضلاع میں ووٹنگ

بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر رائے شماری ہو رہی ہے، آج کی رائے شماری کی تکمیل کے بعد دس نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

بہار میں رائے شماری کی مختلف جھلکیاں
بہار میں رائے شماری کی مختلف جھلکیاں

By

Published : Nov 7, 2020, 12:12 PM IST

Updated : Nov 7, 2020, 1:31 PM IST

تیسرے اور آخری مرحلے میں رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے جوق در جوق پہنچ رہے ہیں، 15 اضلاع کی مختلف نشستوں پر رائے دہندگان کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔

اس دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ کہ معمر شخصیات نے بھی اس جمہوریت کے جشن میں حصہ لیا، کئی بزرگ خواتین وہیل چیئر پر بیٹھ کر پولنگ مرکز پہنچیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

بہار میں رائے شماری کی مختلف جھلکیاں

یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات: تازہ ترین تفصیلات

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے لوگ کثیر تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچ رہے ہیں۔

وہیں کورونا بحران کے دوران کورونا کے انفیکشن سے بچنے کے لیے تمام تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں، پولنگ مرکز پر پہنچنے والے سبھی رائے دہندگان کا ٹیمریچر چیک کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی سینیٹائزیشن کا عمل بھی جا ری ہے۔

پولنگ پر امن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تاکہ پولنگ کے عمل کو پر سکون بنایا جا سکے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

Last Updated : Nov 7, 2020, 1:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details