ابھی تین برس قبل بنی راشٹریہ بھارتیہ اکھنڈ پارٹی نے تعلیم کے مطابق روزگار دینے، بجلی کا بل آدھا کرنے اور پیٹرولیم پروڈکٹس کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لاکر ان کی قیمتوں کو کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
واضح ہو کہ انتخابات سے قبل چھوٹی سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے مفاد کے پیش نظر انتخابات سے قبل سرگرم ہو جاتی ہیں۔ اسی ضمن میں راشٹریہ بھارتی اکھنڈ پارٹی نے بارہ بنکی ادھکار پنچایت کا انعقاد کیا اور اپنے کارکنان میں جوش بھرا۔ بھارتیہ راشٹریہ اکھنڈ پارٹی اپنے کو چھوٹا تسلیم نہیں کرتی۔