ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی کے دادم کھنن علاقے میں کان کنی کے دوران نصف درجن گاڑیوں سمیت پانچ سے دس افراد کے پہاڑ کے ملبے میں تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیوانی ضلع کے توشام اسمبلی حلقہ کے تحت دادم گاؤں کان کنی کی سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:۔پہاڑ کھسکنے سے سڑک پر مٹی اور پتھروں کے ڈھیر
آج صبح تقریباً 8.15 بجے کان کنی کے کام کے دوران پہاڑ کے ایک بڑے حصے میں اچانک دراڑ پڑ گئی جس کی وجہ سے وہاں کھڑی تقریباً نصف درجن پاپ لینڈ مشینیں اور ڈمپر دب گئے۔ اس کے ساتھ پانچ سے دس افراد کے ملبے میں دبے ہونے کی اطلاع ہے۔