واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اپنے بھارت کے دورے کے منتظر ہیں لیکن انہیں مایوسی ہے کہ ان کے چینی ہم منصب، شی جن پنگ نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ بائیڈن 7 ستمبر کو جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت جائیں گے اور 8 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تاریخی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی کے موجودہ صدر کی حیثیت سے بھارت 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ بھارت کا دورہ کرنے سے پہلے، صحافیوں نے اتوار کو بائیڈن سے پوچھا کہ کیا وہ بھارت کے اپنے دورے کے منتظر ہیں؟ تو انھوں نے ہاں میں جواب دیا، اس کے علاوہ انہوں نے نئی دہلی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کی شرکت نہ کرنے پر اپنی مایوسی کا بھی اظہار کیا۔
بائیڈن، بیس سے زیادہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ نئی دہلی میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں، جس کی میزبانی پی ایم مودی کر رہے۔ ذرائع کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ جی ٹوئنٹی کے سکریٹری مکتیش پردیشی نے کہا کہ جی ٹوئنٹی لیڈرز سمٹ میں صدر شی کی شرکت کے بارے میں بھارت چین کی طرف سے تحریری تصدیق کا انتظار کر رہا ہے۔ ہم نے اخبارات میں کچھ رپورٹیں دیکھی ہیں۔ لیکن، ہم تحریری تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔ جب تک ہمیں تحریری تصدیق نہیں مل جاتی، ہم کچھ بھی کہنے کے پوزیشن میں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ شی کے جی ٹوئنٹی اجلاس کو چھوڑنے اور وزیر اعظم لی کیانگ کو اس تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ کہ وزیر اعظم لی جکارتہ میں ایسٹ ایشیا سمٹ میں شرکت کے بعد بھارت جائیں گے۔ غور طلب ہو کہ 2021 میں چینی صدر شی نے چین کی کووڈ پابندیوں کی وجہ سے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اٹلی کا سفر نہیں کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر بائیڈن، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی، جرمن چانسلر اولاف شولز، برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولادا سلوا، ان جی ٹوئنٹی کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔