اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bidar Utsav بیدر اتسو پروگرام کے ذریعہ عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے، وحید لکھن - karnataka assembly election 2023

بی جے پی کی ریاستی حکومت نے رکن اسمبلی رحیم خان کے تعاون سے بیدر اتسو منانے کا اعلان کیا جس کے خلاف مقامی سماجی و سیاسی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ Bidar Utsav organized by bjp govt

بیدر اتسو
بیدر اتسو

By

Published : Jan 3, 2023, 11:40 AM IST

بنگلور: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر میں ایک طرف بیدر اتسو کی تیاریاں چلی رہی ہیں تو دوسری طرف سماجی و سیاسی تنظیموں اور کارکنان کی جانب سے پر زور مخالفت کی جارہی ہے۔ بیدر اتسو منائے جانے کے تناظر میں شہر کی اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ مقامی ایم ایم اے کی قیادت نہ صرف بنیادی سہولیات کو فرام کرنے میں بلکہ ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ اس سلسلے میں جے ڈی ایس کے ترجمان اسد الدین و دائیں محاذ کے رہنما وحید لکھن نے کہا کہ رکن اسمبلی رحیم خان کے منسٹر آف اسپورٹس اور یوتھ امپاورمینٹ کے ہوتے ہوئے بھی نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کر پائی، لہذا آنے والے انتخابات کے پیش نظر اپنی صفر غیر کارگردگی و ناکامیوں کو پوشیدہ رکھنے کے لئے بیدر اتسو کے نام سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی رکن اسمبلی نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں کچھ نہیں کیا اور اب ان کے پاس ترقیاتی کاموں کی کوئی فہرست نہیں ہے، اسلئے انہوں نے بیدر اتسو پروگرام منعقد کرانے کا فیصلہ تاکہ عوام کو کچھ کارکردگی دکھائی جا سکے۔ Bidar Utsav organized by bjp govt

بیدر اتسو پر سیاسی رہنماوں کا ردعمل

مزید پڑھیں:۔Karnataka Assembly Elections 2023 بیدر میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر عوام برہم،ایم آئی ایم

کمیونسٹ پارٹی نے بیدر اتسو کو عوام کا دھیان بھٹکانے والا پروگرام قرار دیا اور اس اتسو کی شدید مخالفت کرتے ہوئے سی پی آئی کے رہنما محمد علی نے اعلان کیا کہ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی رحیم خان کی تمام ناکامیوں کا پردہ فاش کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ بیدر ایک تاریخی شہر ہے جہاں بہمنی سلطنت نے راج کیا لیکن آزادی ہند کے بعد سے لیکر اب تک کسی قسم کی کوئی خاص ترقیاتی کام یہاں نہیں ہو پائے، جب کہ یہاں کانگریس کی ایک طویل مدت سے حکومت رہی ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details