ویدیشہ: بھوپال کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مدھیہ پردیش کے ضلع ویدشا میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے، اس دوران انہوں نے نام لیے بغیر ایک مخصوص طبقے کو نشانہ بنایا ہے۔ Sadhvi Pragya Singh in vidisha۔ انہوں نے کہا کہ "ان کے لیے مذہب کی بنیاد پر ایک الگ ملک بن چکا ہے، انہیں وہاں چلے جانا چاہیے، وہ بھارت میں رہ کر ہماری بہو اور بیٹیوں کا مذہب تبدیل کراتے ہیں، ان کو بہکاتے ہیں اور اس کام میں ان کا پورا معاشرہ تعاون کر رہا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ "سب سے زیادہ جرائم کون کرتا ہے، ہمارے مذہبی جلوس پر حملہ کون کرتا ہے۔ ہم مندر کی بات کرتے ہیں اور وہ حملہ کرتے ہیں"۔
- مزید پڑھیں:۔فجر کی اذان پر پرگیہ ٹھاکر کا متنازع بیان