اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Aalami Tableeghi ijtema: بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی ہلچل

عالمی تبلیغی اجتماع کے ذمہ داران کی ملاقاتوں کا دور شروع ہوگیا ہے- وہی مقامی سطح پر تیاریوں کی اطلاع دہلی مرکز کو بھیجی جارہی ہے- اس کے بعد وہاں سے اگلی تاریخ طے کی جائے گی جس کے مطابق اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر
بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع اختتام پذیر

By

Published : Nov 20, 2021, 11:22 AM IST

کورونا وبا کے چلتے لگی پابندیوں کے تحت بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع پچھلے دو سالوں سے نہیں ہوپایا ہے اب جب کہ کورونا گائیڈ لائن کی ساری پابندیوں کو ہٹادیا گیا ہے- اس لیے کوشش جاری ہے کہ دسمبر کے آخر یا جنوری کے پہلے ہفتے میں اجتماع کا انعقاد ہوسکے۔

بھوپال: عالمی تبلیغی اجتماع کی ہلچل

ریاست میں کورونا پابندیوں سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں۔ یہ پروگرام 2 نومبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہونا تھا کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا- اب حالات معمول پر آنے اور عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد دسمبر اور جنوری کے مہینے میں اس تقریب کے انعقاد کی ہلچل شروع ہوگئی ہے- دراصل وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد عالمی تبلیغی اجتماع کے ذمہ داران کی ملاقاتوں کا دور شروع ہوگیا ہے- وہیں مقامی سطح پر تیاریوں کی اطلاع دہلی مرکز کو بھیجی جارہی ہے- اس کے بعد وہاں سے اگلی تاریخ طے کی جائے گی جس کے مطابق اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا-

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تقریبا 75 سال سے مسلسل منعقد ہونے والے اجتماع کے اختتام کے ساتھ ہی اس کے اگلے سال کی تاریخوں کا اعلان کیا جاتا ہے- اس سال 25 سے 28 نومبر تک علمائے کرام اور اجتماعی انتظامیہ نے اس تقریب کی تیاریاں کی تھی۔


رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے والی اجتماع کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھی- لیکن ضلع انتظامیہ نے وبا کی صورت حال اور جمع ہونے والے ہجوم کا حوالہ دیتے ہوئے تقریب کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا- جس کے بعد اجتماعی انتظامیہ کمیٹی نے اگلی تاریخوں پر تقریب منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تیاریوں کو روک لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:


چونکہ کورونا گائیڈ لائن کی ساری پابندیاں ختم کی جاچکی ہے اس لیے اب اجتماع انتظامیہ کمیٹی بھوپال کلیکٹر سے ملاقات کے بعد اس تقریب کے بارے میں معلومات دی گئی- انتظامی کمیٹی کلیکٹر سے اس مدت کے دوران مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے کی جانے والی تیاریوں کی بھی درخواست کر رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ 75ویں عالمی تبلیغی اجتماع کو منعقد کرنے پر کس طرح کے فیصلے لیتی ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details