اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bhim Singh Passed Away: جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ کا انتقال - بھیم راؤ کا انتقال

نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ کا اج جموں میں انتقال ہوگیا۔ Bhim Rao No More

بھیم راؤ کا انتقال
بھیم راؤ کا انتقال

By

Published : May 31, 2022, 9:30 AM IST

Updated : May 31, 2022, 12:26 PM IST

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ کا آج مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ کا چھ اپریل سے ڈاکٹر سشیل شرما کی نگرانی میں جموں کے سپرسپیشلٹی اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ ان کے کئی طبی ٹیسٹ کئے گئے اور ان کی حالت میں بہتری نہیں آرہی تھی۔ Bhim Rao passed away

پروفیسر بھیم سنگھ کا طویل علالت کے بعد منگل کو جموں میں ان کی رہائش گاہ پر 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے عہدیداروں نے بتایا کہ سنگھ کو آج صبح 8:45 بجے کے قریب ہسپتال میں مردہ لایا گیا تھا۔ بھیم سنگھ کی پیدائش 17 اگست 1941 میں ہوئی وہ ایک مشہور سپریم کورٹ کے وکیل تھے اور جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی (JKNPP) کے بانی اور چیف سرپرست بھی رہے۔

بتا دیں کہ نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ کی گزشتہ کئی ماہ سے طبیعت ٹھیک نہیں تھی، جس کے بعد آج وہ انتقال کر گئے۔ جموں و کشمیر کے رام نگر علاقے میں پیدا ہوئے بھیم سنگھ نے 1982 میں اپنی بیوی جے مالا کے ساتھ مل کر پینتھرس پارٹی کی بنیاد رکھی۔ وہ 30 سال تک پارٹی چیئرمین رہے۔ 2012 میں انہوں نے اپنی جگہ اپنے بھتیجے ہرش دیو سنگھ کو نامزد کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال فعال قیادت میں واپسی کی، جب وہ پینتھرز پارٹی کے صدر منتخب ہوئے۔

دریں اثنا جموں و کشمیر کی سیاسی تنظیموں نے بھیم سنگھ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کرکے اظہار غم کرتے ہوئے کہاکہ ’جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ جی آج انتقال کر گئے‘۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہاکہ ’میری ابتدائی یادیں بھیم سنگھ جی کے ساتھ سال1984 سے وابستہ ہیں جب وہ میرے والد کے ساتھ این سی حکومت کی غیر آئینی بر طرفی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوئے‘۔

وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اظہار رنج کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’پروفیسر بھیم سنگھ کے انتقال سے بے حد دکھ ہوا‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’جموں وکشمیر ایک ماہر قانون اور ایک عظیم رہنما سے محروم ہوا ہے جو لوگوں کے حقوق کے لئے ڈٹ کر مقابلہ کرتے تھے۔ پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت‘۔

بی جے پی کے سینئر رہنما دیویندر سنگھ رانا نے پروفیسر بھیم سنگھ کے انتقال پر اظہار دکھ کرتے ہوئے کہاکہ ’پروفیسر بھیم سنگھ کے افسوسناک انتقال سے جموں و کشمیر ایک ایسی ممتاز سیاسی شخصیت سے محروم ہوا ہے جو لوگوں کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے تھے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’رام نگر کے دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والے فائر برانڈ رہنما نے عالمی سطح پر سوجھ بوجھ کے ساتھ اپنے آپ کو تیار کیا‘۔

Last Updated : May 31, 2022, 12:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details